• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مضر صحت گوشت بیچنے والے 4قصائی گرفتار، 6دکانیں سیل

4 Butchers Arrested Over Selling Unhygienic Meat In Peshawar

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے 4 قصائیوں کو گرفتار کرکے مضر صحت گوشت تلف کر دیا جبکہ 6 دکانوں کو سیل بھی کر دیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ تہکال میں گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران بچھڑوں کا اور گلا سڑا مضر صحت گوشت فروخت کیا جا رہا تھا ۔

ضلعی انتظامیہ نے موقع پر 4قصائیوں کو گرفتار کرکے 6 دکانوں کو سیل کر دیا ۔ قبضے مِیں لیا گیا مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق قصائیوں کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین