• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Zafar Hijazi Bail Accepted Till 17th July

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

چیئرمین ایچ ای سی ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لئے ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی 17 جولائی تک راہداری ضمانت منظورکرتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاناما عملدرآمد بینچ نے سرکاری دستاویزات میں ردو بدل کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین