• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل سے داعش کی پسپائی اس تنظیم پر کاری ضرب ہے، ٹرمپ

Trump Hails Daeshs Defeat In Iraqs Mosul And Term It A Strong Push

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے ایک دور میں نام نہاد خلافت کا اعلان کردہ موصل میں سخت حزیمت کا سامنا کرنے کے بعد اب عراق اور شام میں اس کے وجود کے خاتمے کے دن قریب آ چکے ہیں،موصل اسکی پسپائی اس پر کاری ضرب ہے۔

ٹرمپ نے عراقی فوج کے موصل میں فتح سے ہمکنار ہونے کے اعلان کے بعد ایک تحریری اعلامیہ جاری کیا ہے۔موصل کو داعش سے نجات دلائے جانے کو "طویل عرصے تک جاری رہنے والے کسی ڈرائونے خواب سے بیداری" کے طور پر پیش کرنے والے امریکی صدر نے ، عراقی وزیر اعظم اور عراقی فوج کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے مظالم سے متاثرہ لاکھو ں عراقیوں کے لیے ہم سوگ منا رہے ہیں، اس جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عراقی و کرد پشمرگہ فوجیوں کے لیے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی قیادت کی میں داعش مخالف اتحادی قوتوں کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اسٹیفن ٹائون سینڈ کا کہنا ہے کہ عراقی شہر موصل کو داعش کے قبضے سے نجات دلانے سے تنظیم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فتح داعش کا قلع قمع نہیں کر سکتی اور آئندہ کہیں زیادہ کٹھن جنگیں کرنی ہوں گی۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی اپنے تحریری اعلان میں کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک، نجات دہندہ علاقوں میں قیام و استحکام اور لوگوں کے اپنے گھر وں کو واپس جانے کے لیے اقوام متحدہ اور عراقی حکومت کاشانہ بشانہ ہیں۔

تازہ ترین