• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ثابت ہونے پر فرانس کے سابق صدر سرکوزی گرفتار

After Corruption Proven Former French President Sarkozy Arrested

کرپشن کاالزام ثابت ہونے پرفرانس کے سابق صدر نیکولسسرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرکوزی پر1993 میں پاکستان کوآبدوزوں کی فروخت پرکک بیک لینے اور یہ رقم الیکشن مہم پرخرچ کرنے کا الزام ہے، سرکوزی اس وقت وزیرخزانہ اوربالادورکی انتخابی مہم کےانچارج تھے۔

فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی کو غیر قانونی فنڈز کے استعمال، بدعنوانی اور اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزام میں متعدد مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

نیکولس سرکوزی کے خلاف انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے اور جولائی 2014 ءمیں ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے کوشش کے سلسلے میں بدعنوانی اور اپنے اثرو رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد ہے۔

ان کے خلاف2012ء کے صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران وصول کئے گئے عطیات میں بدعنوانی کے الزامات پر مقدمہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

سرکوزی کو گزشتہ کئی سال سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور وہ عدالت کے چکر بھی لگاتے رہے ہیں۔

تازہ ترین