• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، صبح سویرے مختلف علاقوں میں پھوار، موسم خوش گوار

Karachi Light Rain In Different Areas In The Morning Weather Pleasant

کراچی میں باد لوں نے ڈیرے ڈال لیے، شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں شارع فیصل، نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشن اقبال، ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ، گولیمار، آئی آئی چندریگر روڈ،ٹاور، کیماڑی سمیت مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔

ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ، تاہم شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے چند قطرے ٹپکتے ہی حسبِ روایت بجلی بھی غائب ہوگئی۔

ہلکی پھوار پڑنے کے باعث کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوگئی، جس کے گاڑیوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو دشواری کا سامنا ہوا اور سلپ ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔

راول پنڈی، اسلام آباد ،منڈی بہاءالدین اور مردان میں بھی بارش ہوئی۔

گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش سے شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگیا، شہرکے واحد سرکاری اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، اسپتال میں اکثر مقامات سے چھت ٹپکنے لگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور جمعرات کو پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جمعے سے اتوار کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں ژوب، سبی، نصیر آباد اور قلات میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین