• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Angelina Jolie And Brad Pitt

’’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘‘ کے سیٹ پر محبت کا آغاز


انجلینا جولی اوربریڈ پٹ میں محبت کا آغاز سن دو ہزار چار میں بنائی جانے والی کامیڈی اور ایکشن فلم ’’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘‘ کے سیٹ پر ہوا۔

اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی دونوں کی محبت کی خبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی تھیں لیکن اس وقت تک پٹ اداکارہ جینیفر اینسٹن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندے ہوئے تھے۔

’برینجلینا‘ کی بڑی فیملی

ہالی وُڈ اسٹار بریڈ پٹ کے ساتھ جولی کے چھ بچے ہیں۔ ان میں سے تین کو انہوں نے گود لیا ہے۔ جولی کے ہاں پہلی بیٹی سن دو ہزار چھ میں پیدا ہوئی جبکہ سن دو ہزار آٹھ میں جولی کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے۔

جولی اور پٹ کا محل

جولی اور پٹ سن دو ہزار آٹھ میں ’شیتو میروال‘ میں منتقل ہو گئے۔ یہ علاقہ فرانس کے جنوب میں واقع ہے ۔ اس جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب بھی اسی گھر میں منعقد کی۔

فلاحی کاموں میں حصہ لینے والا جوڑا

پٹ اور جولی نے ایک امدادی تنظیم کی بنیاد رکھی اور فلاحی کام کرنے والی تنظیموں کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ اس جوڑے نے لاکھوں ڈالر عطیے میں دئیے۔ سن دو ہزار بارہ میں اقوام متحدہ نے جولی کو مہاجرین کے لیے خصوصی مندوب نامزد کر دیا۔

شادی میں تاخیر

سن دو ہزار چھ میں اپنے ایک انٹرویو میں پٹ کا کہنا تھا کہ وہ اور جولی ’اس وقت تک باقاعدہ شادی نہیں کریں گے جب تک امریکا میں ہر وہ شخص قانونی طور پر شادی کے قابل نہیں ہو جاتا جو شادی کرنا چاہتا ہے۔

ایک حیران کن فیصلہ

جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے ‘ کے مطابق سن دو ہزار تیرہ میں انجلینا جولی نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے رحم کے کینسر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنی بیضہ دانی اور بیض کی نالیاں نکلوا دی ہیں۔ انہوں نے چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لیے دیگر خواتین کو بھی ایسا کرنے کا کہا۔

فرانس میں شادی

آخر کار سن دو ہزار چودہ میں پٹ اور جولی نے فرانس کے جنوب میں واقع اپنے گھر پر شادی کی۔ بچوں نے اپنی ماں جولی کی شادی کا جوڑا تیار کرنے میں مدد کی۔ ان بچوں نے اپنے والدین کی شادی کی باقی تقریبات میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

آخری فلم

سن دو ہزار پندرہ میں امریکی سپر اسٹار انجلینا جولی نے اپنی نئی فلم ’سمندر کنارے‘ میں ایک شادی شدہ جوڑے کے مسائل کو موضوع بنایا۔ اس فلم میں وہ اپنے حقیقی شوہر بریڈ پٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ اب ستمبر میں جولی نے پٹ سے طلاق لینے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

تازہ ترین