• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ، جرمنی کے مارسیل کٹل نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس کا دسواں مرحلہ، جرمنی کے مارسیل کٹل نے جیت لیا ،یہ ان کی ٹور میں چوتھی کامیابی ہے، اوور آل اسٹینڈنگز میں برطانیہ کے کرس فروم بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

ٹور ڈی فرانس کے دسویں مرحلے میں رائیڈرز کو پیروئے سے برجرے تک ، 178 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ ریس میں سب ہی رائیڈرز ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کےلئے کوششیں کرتے نظر آئے ۔

لیکن یہ مرحلہ جرمنی کےمارسیل کٹل کے نام رہا، جنہوں نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے ایک منٹ میں طے کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔

یہ اس ٹور میں ان کی چوتھی اسٹیج ون ہے ۔ جرمنی کے جون ڈینکلو دوسرے، جبکہ نیدرلینڈز کے ڈائلان گرویگن تیسرے نمبر پر رہے۔

یلو جرسی بدستور برطانیہ کےکرس فروم کے پاس ہے۔

 

تازہ ترین