• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کرپشن کی دلدل میں پھنس چکے ہیں،بابر اعوان

Nawaz Sharif Is Caught In Corruption Babar Awan

رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نواز شریف دولت اور کرپشن کی دلدل میں بری طرح پھنس چکے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ شریفوں کی 30سالہ منی لانڈرنگ کا اعمال نامہ ہے۔

اسلام آباد میں حکومتی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کے رد عمل میں بابر اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹے بیانات اور پریس کانفرنس انہیں نہیں بچا سکتیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف کی صورت میں کرپشن کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے،چور جتنا جی چاہیں شور مچا لیں، نامراد اور ناکام رہیں گے۔

بابر اعوان نے دعوی کیا کہ چند روز میں قوم نام نہاد برج الٹتے دیکھے گی، آل شریف کی تاریخ کا حتمی باب پورا ہوگیا ہے اور یوم حساب آن پہنچا ہے۔

تازہ ترین