• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی پریس کانفرنس پرسینیٹر عاجز دھامراہ کا ردعمل

Senetor Ejaz Dharmaras Reaction On Farooq Sattar Press Conference

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامراہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھپہ مافیا شکست تسلیم کرنے کے بجائے ہیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 کے عوام نے ٹھپہ مافیہ کو رد کردیا، 2018 میں پورا کراچی رد کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں نے ضمنی انتخاب میں پولنگ کو شفاف قرار دیا تھا،سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنا حیرت انگیز عمل ہے، نوٹیفکیشن روک کر خود الیکشن کمیشن کو سوالیہ بنایا گیا ہے۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور حلقہ کے عوام کے منڈیٹ کو نہ ماننے کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں،متحدہ کو 2018 کے انتخابات میں شکست سامنے نظر آرہی ہے اس لیے دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔

تازہ ترین