• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے، فواد چوہدری

Cases Future Against Imran Khan Is Garbage Fawad Chaudhary

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے اس لیے عمران خان کی نااہلی کا کوئی چانس نہیں۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی بنی گالا زمین کی خریداری سے متعلق حنیف عباسی کی دائر درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 84-1983 کا ریکارڈ بھی سپریم کورٹ میں پیش کردیا، اگر فراڈ، کرپشن اور قطریوں کے پیسے نہ ہوں تو منی ٹریل مل جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جمائما کی بھی منی ٹریل آگئی، اب کہا جا رہا ہے کہ لندن میں عمران خان نے فلیٹ کیسے خریدا؟ تاہم اگر اب آپ کو بچپن کی عیدی کا ریکارڈ چاہیے تو وہ بھی جمع کرا دیں گے لیکن عمران خان کی نااہلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ حنیف عباسی کی طرف سے جو پٹیشن فائل کی گئی وہ بنی گالا زمین کی ٹرانزیکشنز سے متعلق تھی جب کہ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کے کاغذات لاکر سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا گیا لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف مقدموں کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کا جواب دیا ہے، ہم عوام کے نمائندے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم پر کرپشن کے داغ نہ ہوں جب کہ ہر سیاست دان کا فرض ہے کہ وہ اپنا دامن صاف رکھے، ہمارا فرض ہے کہ عدالتی سوالات کے جوابات دیں اس لیے 1970 سے لے کر اب تک کا تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔

تازہ ترین