• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کے کیخلاف کارروائی ہوگی، نیب

Nab Will Take Action Against Prime Minister In The Light Of Jit Report

ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی زیرصدارت ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو وزیر اعظم سمیت دیگر افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ حاصل کر لی ہے ،اجلاس میں پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ اور نیب کی طرف سے فراہم مواد اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا اگر جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو وزیر اعظم اور دیگر افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین