وین رونی کے گول نے ’ایورٹن‘ کو فتح دلا دی | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر 29 شوال المکرم 1438ھ 24 جولائی 2017ء
July 14, 2017 | 12:36 pm
وین رونی کے گول نے ’ایورٹن‘ کو فتح دلا دی

Wayne Rooney Marks Everton Return With Wonder Goal

انگلش فٹبالر وین رونی نے اپنے بچپن کے کلب ایورٹن کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلے ہی میچ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد رونی پہلا میچ کھیل رہے تھے۔

تنزانیہ نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں تقریبا 35 ہزار تماشائیوں کے سامنے انگلش فٹ بال کلب ایورٹن اور گور ماہایہ ایف سی کے درمیان ایک فرینڈلی میچ ہوا جس میں سینٹر آف اٹریکشن انگلش فٹ بالر وین رونی تھے۔

وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ کر پہلی بار ایکشن میں نظر آئے ۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، لیکن رونی کے شاندار گول کی بدولت انگلش کلب ایورٹن نے یہ میچ 2-1 سے جیت لیا۔