• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ، عالمی ادارہ صحت

World Health Organization Warns Of Cholera Risk Spreading In Saudi Arabia

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں تین لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی ہیضے کی وبا اس سال سعودی عرب میں حج کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر ہر سال دو سے چار ملین مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اس بار ڈینگی بخار، زیکا وائرس اور ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تاہم ادارے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سعودی حکام ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ماہر ڈومینیک لیگروس کے مطابق سعودی عرب میں اس بیماری کے پھیلائو سے بچنے کے لیے اگرچہ نظام اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں تاہم حج کے موقع پر بہت سے متاثرہ ممالک کے شہری ایک جگہ جمع ہوں گے۔

تازہ ترین