• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پولیو مہم 17 جولائی سے شروع ہوگی

The Polio Campaign Will Start In Balochistan From July 17

بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں پولیو مہم 17جولائی سےشروع ہوگی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم پیر سے ژوب ڈویژن کے اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ کے علاوہ جعفرآباد ڈویژن کے اضلاع میں شروع ہوگی۔

کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور مستونگ میں پولیو مہم 24جولائی سے شروع ہوگی، جس کے حوالے سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے متعلقہ حکام کو پولیو مہم کی کامیابی کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے اور مہم میں کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین