• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے قومی دن پر ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی

فرانس میں قومی دن کا جشن زور و شور سے جاری ہے ۔ ایفل ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

د ارالحکومت پیرس میں قومی دن کے موقع پرشاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

فرانس میں اس موقع پر مختلف تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانے والے اس فائر ورک شو میں ہزاروں پٹاخوں کا استعمال کر کے آسمان پر ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔

آتش بازی کے اس شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ مختلف ملی نغمے بھی بجائے گئے۔

واضح رہےفرانس میں بیسٹائل ڈے ہر سال انقلاب فرانس کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے۔

14 جولائی 1789 ء کو بیسٹیل قلعے کو فتح کیا گیا تھا۔ یہ کامیابی انقلابِ فرانس کا آغاز ثابت ہوئی تھی۔

تازہ ترین