• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ومبلڈن مینز فائنل فیڈرز اور میرین چیلچ کے درمیان ہوگا

ومبلڈن ٹینس کے مینز ایونٹ کا فائنل سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرز اور کروشیا کے میرین چیلچ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں لیڈیز سنگلز کا فائنل آج ہوگا۔

اس سے قبل لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ میں مینز سنگلز کا سیمی فائنل ٹینس کی دُنیا کے شہرہ آفاق کھلاڑی راجر فیڈرر نےٹوماس برڈیخ کے خلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد جیت لیا۔

میچ میں اسٹار کھلاڑی نے حریف کو کسی بھی وقت سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور مقابلہ 7-6، 7-4 اور 6-4کے فرق سے جیت لیا۔

تازہ ترین