• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

3 Kashmiris Martyred By Indian Army Firing

مقبوضہ کشمیرکےعلاقے ترال میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کے دوران 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں پیش آیا جہاں بھارتی سیکورٹی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا مجاہدین کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔

واقع کے خلاف ترال کے علاقے ستورہ میں بھارتی فوج کے اس آپریشن کے خلاف مظاہرہ گیا گیا جس پر قابض بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

تازہ ترین