• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال کو کک مارکر ڈرون زمین پر گرانے کا عملی مظاہرہ

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کھلاڑی نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ اس انداز سے کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

یوں تو آپ نے کئی کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلتے اور گول کرتے دیکھا ہوگا، لیکن جارجیا سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کی مہارت کی آپ کو داد دینی پڑے گی ،جس نے فٹبال سے شاندار نشانہ لگا کر ڈرون کو زمین پر گرادیا ۔

اس فٹبال کے کھلاڑی نے گرائونڈ میں کھڑے ہوکر فٹبال کو ایسے کک ماری کہ کئی سو فٹ بلندی پر موجود ڈرون پر درست انداز سے جاکر لگی کہ وہ زمین بوس ہوگیا ۔

فٹبال کے کھلاڑی کی مہارت سے بھرپور یہ ویڈیوانٹرنیٹ پر مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور نوجوان کی مہارت کی داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین