• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج کے کارروباری ہفتے کا اختتام

End Of Week On Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے دوران انڈیکس نے 3305 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا،اس دوران ایک دن میں 2153پوائنٹس کی کمی کا ریکارڈ بھی قائم ہوا ۔

جے آئی ٹی رپورٹ پیر کو پیش کئے جانے سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان کاروبار بند ہونے تک برقرار رہا، تاہم رپورٹ کے خدوخال دیکھ کر یہ رجحان اگلے روز بدل گیا ۔

کاروباری ہفتےکےدوسرے دن انڈیکس بس گرتا رہااور کاروبار کا اختتام ایک دن میں ریکارڈ کمی 2150 پوائنٹس پر کیا۔

گراوٹ کا سلسلہ بدھ کو بھی برقرار رہا ایک موقع پر انڈیکس نے 1000 پوائنٹس سے زائد کمی کے ساتھ ہفتے کی کم ترین سطح 43 ہزار 27 پر کاروبار کیا، البتہ کاروبار کا اختتام 328 پوائنٹس کمی پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کےآخری گھنٹے کی خریداری پر انڈیکس 553 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 337 پر بندہوا، ہفتے کے دوران انڈیکس نے 3305 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

مجموعی طور پر 87 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 48 ارب روپے رہی۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 170 ارب روپے کم ہوکر 9109 ارب روپے پر اختتام پذیر ہوئی۔

تازہ ترین