• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،7ملزمان منشیات سمیت گرفتار

7 Criminals Arrested With Drugs In Karachi Police Raids

کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق یوسف پلازہ سے منشیات فروش خاتون سیما سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے چرس اور منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی عابدعلی بلوچ کے مطابق پیرآباد اور مومن آباد میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پیرآباد سے گرفتار ملزم عبداللہ غیر قانونی طور پہ مقیم افغان باشندہ ہے جبکہ مومن آباد سے گرفتار ملزمان میں مفرور شاہد اور وسیم عرف چھوٹا جبکہ ایک منشیات فروش آصف شامل ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق نیو کراچی،پاورہائوس چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

تازہ ترین