• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’انسانی توانائی ‘ الیکٹرانک ڈوائسز میں استعمال

آج کل کے جدید دورمیں جہاں تیزی سے الیکٹرانک چیزوں میں اضافہ ہو رہا ہے ،وہیں توانائی کا استعمال بھی زیر ِ بحث ہے۔

اسی لیے کئی کمپنیاں اس کوشش میں مصروف ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو ایسی طاقتور ترین بیٹری والی چیزیں فراہم کریں جسے بار بار چارج کرنا نہ پڑے۔

سائنسدان اس وقت ایک ایسی ٹائم واچ تیار کرنے میں مصروف ہیںجوصرف ٹائم دکھانے تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ وہ خود بخود انسان کے جسم سے توانائی حاصل کرکے چارج ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کی صحت کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھے گی، جس سے کئی بیماریوں کا پہلے ہی پتہ لگا لیا جائے گا۔

امریکہ کاایک ا ادارہ ایسی نینو ڈوائسز بھی تیار کر رہا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی، دھوئیں، ہوا میں موجود نمی اور دیگر ماحول دشمن چیزوں اور گیسز سے توانائی حاصل کرکےاسے انسانی صحت کے لیے مدد گار بنائے گا۔

تیار کردہ مختلف نینو ڈیوائسز میں سے کچھ ڈیوائسز میڈیکل آلات ہوں گی، جو جب تک انسانی جسم میں رہیں گی، اس کی صحت کے لیے کام کرتی رہیں گی،جب کہ کچھ ڈیوائسز انسانی جسم پر ماحول اور آلودگی سے پید اہونے والی بیماریوں اور خطرات سے آگاہ رکھیں گی۔

ادارے سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ انہیں ایسے آلات تیار کرنے میں مزید چند سال لگیں گے، تاہم ابتدائی طور پر تین سال بعد وہ کچھ نینو ڈیوائسز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیں گے۔‘

 

تازہ ترین