• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی ناز بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں

Pti Leader Naz Baloch Joins Ppp

کراچی سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ نازبلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پرکوئی کیچڑاچھالنا نہیں چاہتی،تبدیلی کا نعرہ لگاتےلگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی۔

پی پی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی کی رہنما فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

ناز بلوچ نے کہا کہ میں سندھ کی بیٹی ہوں جبکہ پی ٹی آئی کا فوکس صرف پنجاب ہے،کراچی کی بیٹی ہونے کی حیثیت سے عمران خان کی قیادت میں اپنی خدمات انجام دیں جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں اور تبدیلی کا نعرہ لگایا،لیکن تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود تبدیل ہوگئی، اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے پی پی میں قدم رکھا۔

ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ اور کراچی کی طرف فوکس نہیں ہے کیونکہ جب عمران خان کراچی آتے ہیں تو انہیں کراچی کے ورکرز سے دور رکھا جاتا ہے۔ میں نے عمران خان کی اس جانب توجہ دلائی کہ وہ کراچی اور ورکرز کو وقت دیں کیونکہ نظریاتی ورکرز مایوس ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے سفر ختم ہوچکا، یہ وہ سحر نہیں جس کی تلاش تھی،شہید بے نظیر بھٹو کی خدمات کو میں نے پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے بھی سراہا۔

ناز بلوچ عام پارٹی رکن تھیں، شفقت محمود
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شفقت محمود نے ناز بلو چ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے ردعمل میں کہا ہے کہ ناز بلوچ قومی سطح کی نہیں ، عام پارٹی رکن تھیں۔
یہ خبر تفصیل سے پڑھیے

تازہ ترین