• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو جے آئی ٹی کو مکمل چیلنج کرنا چاہیے، حاصل بزنجو

Nawaz Sharif Should Take Full Challenge To Jit Hasil Bazinjo

وفاقی وزیر اور نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجونے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بدنیتی پرمبنی ہے، لگتا ہے جے آئی ٹی نواز شریف کو مجرم ثابت کرنا چاہتی ہے ، اس طرح کی تحقیقات کی جائیں تو سب ہی نا اہل ہوجائیں گے ، نواز شریف اور ن لیگ کو جے آئی ٹی کو مکمل طورپر چیلنج کرنا چاہیے ۔

 حاصل بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناماکیس کےباعث ملک میں بحران کی کیفیت پیداکی گئی، محسوس ہوتاہےجے آئی ٹی کرمنلزکی تفتیش کررہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چودھری نثارسخت مزاج ہیں لیکن نوازشریف کوکوئی بھی چھوڑسکتا ہےچودھری نثارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک کےجمہوری طورپرمنتخب وزیراعظم ہیں، وزیراعظم نےعدالتوں کااحترام کرتے ہوئےخودکواورفیملی کواحتساب کے لیےپیش کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جی آئی ٹی نے تمام معاملات بدنیتی پر چلائے،اس وقت ملک میں کوئی بھی آرٹیکل 62 اور63پر پورا نہیں اترتا،ملک میں کوئی ایک سیاستدان صادق اور امین دکھائیں، نواز شریف اوربےنظیرکی حکومت کوکرپشن کاالزام لگاکرتوڑاگیا۔

 حاصل بزنجو نے کہا کہ ملک کےخلاف عالمی سازشیں بھی کی جارہی ہیں،صادق اورامین کاکھیل بند کیا جائے۔

تازہ ترین