| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
July 16, 2017 | 03:20 pm

پاک فضائیہ کاہرکولیس رائل ایئرٹیٹو شو میں مرکزنگاہ

Paf Hercules Becomes Star Attraction At Royal Air Tattoo Show 2017

خوبصورت انداز میں پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ برطانیہ میں رائل ائیر فورس بیس ،فیئر فورڈ پر منعقدہ ایئر شو کے دوسرے روز مرکز نگاہ بنا رہا۔

دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے اس طیارے پر خوبصورت پینٹنگز اور تصاویر کے ذریعے امن کے پیغام میں بہت دلچسپی لی۔

سیاحوں کو پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ پاکستانی ثقافت پر کئی ڈاکیومینٹریز اور پروموز بھی دکھائے گئے۔ ہر عمر کے لوگوں اور خاص طور پر بچوں نے
ان ڈاکیومینٹریزکو بے حد پسند کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کی بہترین فضائی افواج اس میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔