بھارت کا آئندہ صدر دلت ہوگا | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر 29 شوال المکرم 1438ھ 24 جولائی 2017ء
July 16, 2017 | 03:38 pm
بھارت کا آئندہ صدر دلت ہوگا

India Set To Elect President From Dalit Cast

India Set To Elect President From Dalit Cast

بھارت کا آئندہ صدر دلت برادری سے ہو گا۔

بھارت میں دلت برادری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے اور کبھی انہیں ’’اچھوت‘‘ کہہ کر پکارا جاتا تھا یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔

71سالہ رام ناتھ کوِند کو پیر 17جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔

یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ پیر کے دن ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔