• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش تلاش کرنے والے پہلے رپورٹ پڑھ لیں، فواد چودھری

Conspiracy Seekers Read The First Report Fawad Chaudhary

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ سازش تلاش کرنے والے پہلے جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں ، ہلٹن میٹل کے لیے سرمایہ پاکستان سے گیا ، نواز شریف حکومت میں آئے تو اچانک اثاثے بڑھ گئے

فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہےکہ نوازشریف کو2010ء سے 2015ء تک ایک ارب سے زائد رقم بھجوائی گئی ، مسلم لیگ کو پیسے وائٹ کرنے کے لیے ٹول کے طورپر استعمال کیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ ابھی تک جےآئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات فائل نہیں ہوئے تاہم مسلم لیگ(ن)کے وزرا سےکہوں گا پہلے رپورٹ پڑھ لیں،انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اب شریف فیملی نئے وکیل ڈھونڈ رہی ہے کیونکہ پرانی قانونی ٹیم نے انکار کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کےسمجھدارلوگ استعفےکی بات کرناشروع ہوگئےہیں،یقین ہےمسلم لیگ ن خود کونوازشریف سےفاصلےپررکھے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کا دفاع کرنے والے پہلے پاکستان کے وفاداربنیں،دانیال عزیزجیسےاسکول ماسٹرجو پوری کلاس کوفیل کراتے ہیں وہ ن لیگ کوگائیڈ کررہے ہیں۔

تازہ ترین