بالی وڈ کی باربی ڈول نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں | Daily Jang News
| |
Home Page
ہفتہ 27 شوال المکرم 1438ھ 22 جولائی 2017ء
July 16, 2017 | 03:29 pm
بالی وڈ کی باربی ڈول نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں

Katrina Kaifs 33th Birthday

Katrina Kaifs 33th Birthday

بالی وڈ میں بار بی ڈول کے نام سے مشہور ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 33 بہاریں دیکھ لیں. کترینہ کیف آج یعنی 16 جولائی کو اپنا سالگرہ کا دن منا رہی ہیں ۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں ۔وہ بالی وڈ میں اب تک 14 سالہ سفر طے کر چکی ہیں جس کے دوران انہوں نے بالی وڈ کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ اپنی اداکاری کے خوب جلوے بکھیرے اور اپنی خوبصورت اداؤں سے مداحوں کے دل میں گھر کر لیا۔

کترینہ نے بالی وڈ کا سفر 2003 کی فلم بوم سے شروع کیا جس کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن شامل تھے جو کہ باکس آفس دھوم نہ مچاسکی۔ اس کے بعد انہوں نے 2005 میں  ’میں نے پیار کیوں کیا‘ میں سلمان خان کے ساتھ اور 2007 میں نمستے لندن میں اکشے کمار کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کترینہ کی اداکاری کو زیادہ سراہا نہیں گیا لیکن ان کی خوبصورتی اور دلفریب اداؤں نے مداحوں کو اپنا دیوانہ کردیا۔

کترینہ نے آئٹم گانوں میں رقص کرکے بھی خوب داد وصول کی۔ ان کے مشہور گانوں میں ’کملی‘، ’شیلا کی جوانی‘ خوب مقبول ہوئے۔ وہ پاکستانی مشہور گلوکار اور اداکار علی ظفر کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔

سالگرہ کے موقع پر کترینہ کیف کو مداحوں، بالی وڈ کے ستارے اور دیگر کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔