داعش : نئے سربراہ جلال الدین التونسی کا نام سامنے آگیا | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر 29 شوال المکرم 1438ھ 24 جولائی 2017ء
July 16, 2017 | 09:52 pm
داعش : نئے سربراہ جلال الدین التونسی کا نام سامنے آگیا

Jalaluddin Al Tunisi Most Likely To Be New Is Leader

Jalaluddin Al Tunisi Most Likely To Be New Is Leader

داعش کے نئے سربراہ کی حیثیت سے جلال الدین التونسی کا نام سامنے آیا ہے،داعش کے بانی سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبر پھیل جانے کے بعد توقع ہے کہ شدت پسند تنظیم اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی غرض سے آنے والے عرصے میں اپنے نئے خلیفہ کے نام کا اعلان کر ے۔

عرب ٹی وی کے مطابق جلال الدین التونسی کا اصلی نام محمد بن سالم العیونی ہے۔ وہ 1982 میں تیونس کے ساحلی صوبے سوسہ کے علاقے مساکن میں پیدا ہوا۔ 90ء کی دہائی میں وہ فرانس ہجرت کر گیا۔

تیونس میں انقلاب کے بعد وطن واپس لوٹنے سے قبل وہ فرانسیسی شہریت حاصل کر چکا تھا۔التونسی 2011 میں تیونس واپس آ گیا اور پھر لڑائی میں شریک ہونے کے لیے شام منتقل ہو گیا۔ 2014 میں اس نے داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور جلد ہی ابو بکر البغدادی کے قریب سمجھے جانے والے تنظیم کے اہم ترین کمانڈروں میں شامل ہو گیا۔

لیبیا کے مختلف علاقوں بالخصوص داعش کے گڑھ سرت میں لیبیائی اسپیشل فورس اور امریکی فضائی حملوں کے سبب بڑے نقصانات کے بعد ابوبکر البغدادی نے گزشتہ برس التونسی کو لیبیا میں تنظیم کا امیر مقرر کیا۔

اس کی وجہ التونسی کی صلاحیت اور شمالی افریقہ میں بعض شدت پسند تنظیموں کے ساتھ اْس کے اچھے تعلقات تھے۔واضح رہے کہ شمالی افریقہ اْن علاقوں میں سرِ فہرست ہے جہاں داعش اپنی بقاء اور توسیع کی خواہش رکھتی ہے۔