• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر روحانی کے بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

Iranian President Rohanis Brother Arrested Over Corruption Charges

ایرانی صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر حسن روحانی کے چھوٹے بھائی حسین فریدون کو مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے۔

ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ غلام حسین محسنی نے براہ راست نشر ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے خلاف متعدد الزامات پر تحقیقات کی جارہی تھیں جب کہ دیگر افراد کے خلاف بھی تحققیات جاری تھیں جن میں سے کچھ پہلے ہی جیل جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمانت حاصل نہ کرنے کی وجہ سے حسین فریدون کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے البتہ اگر وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرلیں گے تو انہیں رہا کیا جاسکتا ہے تاہم ان کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ حسین فریدون اپنے بھائی اور ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت میں اہم مشیر کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ایک برس قبل جنرل انسپکشن آرگنائزیشن کے سربراہ ناصر سراج نے حسین فریدون پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

تازہ ترین