• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
16 Indian Amernath Pilgrims Killed As Bus Falls Into Gorge Near Srinagar Jammu Road

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر بانیہال کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 16امرناتھ یاتری ہلاک جبکہ تیس کے قریب یاتری زخمی ہو گئے۔

کشمیر ی و دیگر ذرائع ابلاغ کے مطابق یاتریوں سے بھری بس سرینگر کی طرف رواں دواں تھی کہ ضلع رامبان کے قریب ناچلانا کے مقام پر اس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ ایک گہرے نالے میں جاگری۔

حادثے میں سولہ یاتری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔جبکہ ڈھائی درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدید زخمی یاتریوں کوائیر لفٹ کر کے دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا تاکہ انھیں بہتر علاج میسر آسکے۔

تازہ ترین