• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین :رولر کوسٹر کی دو بوگیوں میں تصادم،26 افراد زخمی

Spain 26 Injured In Roller Coaster Accident

اسپین میں رولر کوسٹر کی دو بوگیوں کو حادثہ پیش آیا ہےجس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگئے۔

رولر کوسٹر کی بوگیاں آپس میں ٹکرا نے کی وجہ سے 6 بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، حادثہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے تھیم پارک میں پیش آیا۔

پارک کے رولر کوسٹر کی ایک بوگی سرنگ میں خراب ہو کر رک گئی اور پیچھے سے آنے والی دوسری بوگی اس سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں میں 10سال سے کم عمر کے 6بچے بھی شامل ہیں، حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین