• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ ٹیمپرنگ: ظفر حجازی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Record Tempering Zafar Hajj Bail Has Been Approved

ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی 5 روز کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس کی سماعت کر تے ہوئے ظفر حجازی کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

سماعت سے قبل ظفر حجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی ہوئی تھی۔ان کے خلاف ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا تھا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف مقدمہ ریکارڈ میں ردوبدل کرنے اور ماتحت عملے پردباؤ ڈالنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین