• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک جج نے بھی خلاف فیصلہ دیا تو وزیراعظم نااہل ہوجائیں گے، بابر اعوان

Prime Minister Will Become Disqualified If A Judge Also Made Decision Against Babar Awan

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں سے کسی ایک جج نے بھی وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا تو نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ ہوجائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعوان کا کہنا تھا کہ نااہلی کی زد میں صرف گارڈ فادر ون نہیں بلکہ گارڈ فادر ٹو بھی ہے، اگر پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بنچ میں سے کسی ایک جج نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو وہ نااہل ہوجائیں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور وکلا برادری عدالت کے ساتھ ہے جب کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ صرف جے آئی ٹی رپورٹ پر بات ہوگی تاہم کیس میں جے آئی ٹی نہ پہلے فریق تھی اور نہ اب ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں دو گروپ بن چکے ہیں، مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ہے جس کی قیادت کیپٹن (ر) صفدر کر رہے ہیں جب کہ پرانے لوگ پیچھے کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین