| |
Home Page
جمعرات 04 ربیع الاوّل 1439ھ 23 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 02:46 pm

ٹور ڈی فرانس ،15واں مرحلہ بوکے مولیما نے جیت لیا

Tour De France 15th Stage Wins Mollema

ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ نیدرلینڈ کے بوکے مولیما نے جیت لیا، برطانیہ کے کرس فروم نے ایک بار پھر یلو جرسی پر قبضہ جما لیا۔

ٹور ڈی فرانس کے پندرہویں مرحلے میں رائیڈرز کو لیسک سے لی پن ویلے سے 5اعشاریہ 189کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جس کے لیےسب ہی رائیڈرز ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لئے جدوجہد کرتے نظر آئے۔

نیدرلینڈ کے بوکے مولیما نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 41 منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کیا، اٹلی کے ڈیاگو الیسی دوسرے جبکہ فرانس کے ٹونی گیلوپن تیسرے نمبر پر رہے۔

اوور آل اسٹینڈنگز میں کرس فروم نے ایک بار پھر سب کو پیچھےچھوڑ دیا ۔