کراچی: گھر سے 13 سالہ ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد | Daily Jang News
| |
Home Page
ہفتہ 27 شوال المکرم 1438ھ 22 جولائی 2017ء
July 17, 2017 | 03:10 pm
کراچی: گھر سے 13 سالہ ملازم کی پھندا لگی لاش برآمد

Karachi A Dead Body Found Of A 13 Year Old Employee From Home

Karachi A Dead Body Found Of A 13 Year Old Employee From Home

کراچی کے علاقے گلبرگ میں گھر سے 13 سالہ گھریلو ملازم بچے کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق گلبرگ بلاک 12میں واقع ایک گھر سے ملنے والی لاش کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق فاروق 4 روز قبل اپنی ممانی کے ہمراہ گاؤں سے بزرگ جوڑے کے گھر کام پر آیا تھا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس کو بچے کی خود کشی پر تشویش ہے اس لئے لاش کا پوسٹ مارٹم کرناکے لئے اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔