• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

Exchanges And Appointments In Karachi Police

حکومت سندھ نےکراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کرتے ہوئےغلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات،جبکہ مشتاق مہر کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا چارج سونپ دیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں چیئرمین اینٹی کرپشن کے عہدے پر تعینات غلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات مشتاق مہر کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک جبکہ ایڈیشنل آئی جی خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیئے گئے۔

آفتاب پٹھان ایڈیشنل آئی جی کرائم، سردار عبدالمجید دستی ایڈیشنل آئی جی سندھ جبکہ تقرری کے منتظر ڈی آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سندھ تعینات اورڈی آئی جی ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی فنانس عمران یعقوب منہاس کو ڈی آئی جی ٹریفک، لائسنس اینڈ ٹریننگ کراچی اور ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ ڈی آئی جی لائسنس سے ڈی آئی جی سیکورٹی سندھ تعینات کردیا گیا۔

تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

تازہ ترین