| |
Home Page
جمعہ 27 صفر المظفر 1439ھ 17 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 03:52 pm

نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کیے ،شہباز شریف

Nazi Has Set A Record Of Lying Shahbaz Sharif

Nazi Has Set A Record Of Lying Shahbaz Sharif

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں، عوام ان کی الزام تراشی اورمنافقت کی سیاست سے متنفر ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام دروغ گوئی اورمنفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں، پہلے دھرنے دے کرپاکستان کی ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پرایک اور وار کیاگیا۔ دھرنا گروپ دوبارہ جھوٹ کے ذریعے پاکستان کی قسمت سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی کوشش کرنیوالے نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے بتایاکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ،ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا، نیازی صاحب کی سیاست جھوٹ، منافقت اور ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔