• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں،پاک فوج کا بھارت کوواضح پیغام

Pakistan India Dgmos Make Hotline Contact

پاک فوج نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ کسی بھی جارحیت پر پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ،پاکستان نے بھارتی فورسز کی طرف سے پاک فوجی کی گاڑی کو نشانہ بنانے اور 4جوانوں کی شہادت پر احتجاج بھی کیا گیا ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارت سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی بند کرنے کا مطالبہ کیااورواضح پیغام دیا کہ پاکستان بھی جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ایل او سی پر بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے سرحدی کشیدگی بڑھے گی ،جو خطے کے امن کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے یہ بھی کہا کہ ایسےراستےاختیارنہیں کرناچاہتےجہاں دونوں ممالک ایک دوسرےکی سپلائی لائن منقطع کریں۔

گزشتہ روز نیلم کے مقام پر بھارتی فوج نے پاک فوج کی جیپ کو نشانہ بنایا تھا ،پاک فوج کے 4 جوان دریائے نیلم میں ڈوب گئے تھے۔

تازہ ترین