• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نےاستعفیٰ نہ دیا تو تمام آپشنز استعمال کریں گے،بلاول

Pp Used All Options If Prime Minister Does Not Resign

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان قانون کی حکمرانی تسلیم نہیں کرے گا تو ہمارے پاس آپشنز ہیں، ہم قومی اسمبلی سے استعفوں سمیت تمام آپشن رکھنا چاہیں گے،جکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے کر سازشوں کے نظرئیے کا خاتمہ کردیں،ان کے جانے سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وزیر اعظم کا استعفا ملک وقوم اورجمہوریت کے مفاد میں ہے،سازش ہو رہی ہے تو حکومت بتائے کیا سازش ہو رہی ہے،پیپلزپارٹی کا ماضی میں بھی احتساب ہوا مزید کرنا ہے تو میں تیارہوں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف اخلاقی اور قانونی جواز کھوچکے ہیں،امید ہے جلد ہی مولانا فضل الرحمٰن سمیت چند لوگ وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 17 جولائی کوشہیدہونیوالےکارکنوں کوخراج عقیدت پیش کرنےآیاہوں،12مئی ہو یا 17 جولائی، سب سےزیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نے دی ہیں،آصف زرداری نےبغیرکسی جرم کے 11 سال جیل میں گزارے۔

تازہ ترین