• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز نہیں رہا ،وزیراعلیٰ سندھ

Nawaz Sharif Is Not Eligible Murad Ali Shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دو سینئر ججوں کے فیصلےاور جے آئی ٹی شواہد کے بعد نوازشریف کے وزیراعظم رہنے کا جواز نہیں رہا ۔

تھرپار کر میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،سپریم کورٹ کے 2سینئر جج پہلے ہی وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات میں اب تو بہت سے شواہد بھی سامنے آچکے ہیں،وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کا عہدے پر رہنے کا قانونی و اخلاقی جواز نہیں رہا ۔

تازہ ترین