| |
Home Page
بدھ 28 ذوالحج 1438ھ 20 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 09:46 pm
اوپن مارکیٹ ،ڈالر ،پاونڈاور یورو کی قدر میں اضافہ

Pak Rupee Down Against Dollar And Pound

Pak Rupee Down Against Dollar And Pound

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے ،برطانوی پاونڈ 70 پیسے اور یورو 60 پیسے مہنگا ہوگیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعت اضافہ دیکھا گیا ، جس سے انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے بڑھ کر 105 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 107 روپے 40 پیسے ،برطانوی پاونڈ 70 پیسے اضافے سے 139 روپے 50 پیسے اوریورو 60 پیسے بڑھ کر 122 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔