• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Spot Fixing Arguments Of Sharjeel Khan Case Completed

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل شرجیل خان کیس کے دلائل مکمل ہو گئے، دونوں فریقین اپنے حق میں فیصلے کے لیے پر امید ہیں ، ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے جارحانہ رویہ اپنایا۔

اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شرجیل خان اور ناصر جمشید کیس سماعت ہوئی ،ناصر جمشید کے وکیل کا کہنا ہے کہ بڑوں کو بچانے کے لیے کرکٹرز کو نشانہ بنایا گیا، بڑے آفیشلز کو بچانے کے لیے کرکٹرز کے خلاف ثبوت لائے گئے ، جنہیں پڑھ کر ہنسی آتی ہے ۔

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ زبانی باتیں نہ کی جائیں ،بتایا جائے کہ کس کو بچانے کے لیے ایسا کیا جا رہا ہے ۔

شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں،آج بھی ثابت کیا کہ بورڈ کے تمام گواہان نے کرنل اعظم کا بیان پڑھ کر سنایا ۔

شرجیل خان کیس میں تحریری دلائل 29 جولائی کو دیئے جائیں گے، جس کے بعد 30 روز کے اندر فیصلہ سنایا جائے گا، ناصر جمشید کیس کی سماعت 17 اگست کو ہو گی ۔

تازہ ترین