امریکا میں مقیم ترک باشندوں نے فتح اللہ گولن کی ترکی حوالگی کے لیے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک مہم کا آغازکیا ہے۔
حوالگی کی اس مہم کے متن میں امریکی انتظامیہ پر اس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے کہ وہ 15 جولائی 2016 کی بغاوت کی ناکام کوشش میں شہید اور زخمی ہونے والے ترک باشندوں کے بہے خون کے احترام میں گولن کو جلد از جلد ترکی کے حوالے کر دے گی۔
اس مہم کےلئے وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر petitions.whitehouse.gov ایڈرس پر کلک کرنا کافی ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ کے عرصے میں اگر 1 ہزار دستخط قبول کر لیے گئے تو اس مہم پر اعلیٰ حکام غور کرنا شروع کر دیں گے۔