• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں پی ایس پی کارکنوں پر فائرنگ،1ہلاک ،1زخمی

Psp Worker Shot Dead In Karachi

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ،ہلاک اور زخمی کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سے تھا۔

ایس پی اورنگی کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کو گھر کے باہر نشانہ بنایاگیا، فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول اور تین سکے ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت عبدالمجید عرف ندیم مولانا اور زخمی کی راشد کے نام سے ہوئی ہے ،واقع کی اطلاع ملنے پر پی ایس پی کے کارکنان کی بڑی تعداد نجی اسپتال پہنچ گئی ۔

پی ایس پی کے رہنما افتخار عالم نے سندھ حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین