• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد

Punjab Food Authority Banned Used Bottles

مشروبات ،منرل واٹر کی استعمال شدہ بوتلوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے تقریبا سبھی لوگ ناواقف ہیں،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مہلک امراض کے خدشات کے پیش نظر ان خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کردی ۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے صوبے بھر میں خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کردی،ان کاکہناتھاکہ منرل واٹر اور مشروبات کی خالی بوتلوں میں بائی سفنول اےکیمیکل پایا جاتا ہے،جو کینسرجیسے مہلک امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ہوٹلوں، ریسٹورانوں اور فوڈ چینز کو خالی بوتلوں میں چھید کرکے ضائع کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے تاکہ استعمال شدہ بوتلیں صرف ری سائیکلنگ انڈسٹری کو دی جا سکیں،کسی بھی جگہ سے بغیر ضائع شدہ بوتلیں برآمد ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین