• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر :دہشتگردوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگادی

Terrorists Stormed Islamic Center Set On Fire

مانچسٹر میں نامعلوم دہشت گردوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگادی دی،3کلاس روم اور نماز پڑھنے کی جگہ جل کر راکھ ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کےمطابق مانچسٹر کے نواحی علاقے نیوٹن ہیتھ میں واقع اسلامک سینٹر کو نذر آتش کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ ٹارگٹڈ ہوسکتا ہے، حملے کے وقت اسلامک سینٹر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

اسلامک سینٹر کی سیکریٹری کے مطابق ایک سال کے اندر آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے،2014 ءمیں اس سینٹر کی ایک منی بس کو بھی آگ لگائی گئی تھی۔

تازہ ترین