• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ :گھوڑوں کا مضرِ صحت گوشت بیچنے والاگروہ گرفتار

Unhygienic Horse Meat Scam Unearthed In Europe Group Arrests

یورپی یونین کی پولیس” یورو پول“ نے کہا ہے کہ گھوڑوں کے مضرِ صحت گوشت کا کاروبار کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی میں 65 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورو پول کا کہنا ہے کہ یہ گوشت انسانوں کے کھانے کے لائق نہیں اور پولیس نے جانوروں سے بدسلوکی، دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کاروبار چلانے کے جرائم میں ملوث 65 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

ایک بیان میں یوروپول نے کہا کہ یہ آپریشن بیلجیئم، فرانس، اٹلی، پرتگال، رومانیہ، سوئٹزرلینڈاور برطانیہ کے ساتھ مل کر انجام دیا گیا۔پولیس نے شمالی سپین کے الیکانٹے اور لیون دونوں مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے انھوں نے پانچ لگژری کاروں کو ضبط کرنے کے ساتھ بینک اکائونٹس اور دوسری چیزیں پکڑیں ۔

تازہ ترین