• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: 21قیراط وزنی سونے کی انگوٹھی کے لئے 20ملین درہم کی پیشکش

Dubai 21 Carat Weight Gold Ring Offered 20 Million Dirhams

64کلو گرام وزنی اس انگوٹھی کو خریدنے کیلئے امیر ترین لوگ سرگرم،مالک نے فروخت سے انکار کردیا
خوبصورت زیور دیکھ کر ہر خاتون کا دل اسے پہننے کو چاہتا ہے لیکن دبئی میں ایک ایسی انگوٹھی ان دنوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جسے پہنا نہیں صرف دیکھا جاسکتا ہے۔

جی ہاں،دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے جس کے لئے سعودی عرب کے امیر ترین لوگوں نے 20ملین درہم کی پیشکش بھی کردی ہے لیکن اس کے مالک نے اس انگوٹھی کو بیچنے سے انکار کردیا ہے۔

21قیراط اور 64کلو گرام وزنی یہ انگوٹھی سب سے پہلے 2011میں نمائش کے لئے پیش کی گئی جس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔

دنیا کی اس قیمتی ترین انگوٹھی میں5.17کلو گرام Swarovskiپتھربھی نصب کئے گئے ہیں جس کی تیار ی میں 55کاریگروں نے حصہ لیا اور تین مہینوں کی انتھک محنت کے بعد اسے نمائش کے لئے پیش کیا گیا جب اس کی مالیت صرف ایک ملین ڈالر تھی تاہم سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث اب اس کی مالیت 16ملین درہم تک جاپہنچی ہے۔

 

تازہ ترین