• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صدر، لیاری ،گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں بارش

Karachi Rain In Various Areas Including Saddar Lyari Gulistan E Johor

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، شارع فیصل پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقوں کورنگی، صدر، لیاری، آئی آئی چندریگر روڈ ، شارع فیصل ،گلستان جوہر،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی ۔

بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم شارع فیصل پر پھسلن کے باعث تیز رفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین