• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھاپا آگیا تو کیا ہوا، حوصلے تو اب بھی جوان ہیں، ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرنے والے جرمنی کے 80سالہ دادا جان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

آج کل کے نو جوان 10کلو وزن بھی اٹھا نہیں پاتے لیکن جرمنی میں ایک ایسے دادا جان بھی ہیں جو کئی کلو وزن اٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں۔

وولفگینگ نامی یہ 80سالہ دادا جان کوئی شوقیہ کھلاڑی نہیں بلکہ اس عمر میں بھی باقاعدگی سے ایکسر سائز اور ویٹ لفٹنگ کر تے ہیں۔

جب وولفگینگ فٹنس کلب میں ویٹ لفٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہاں موجود نوجوان بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وولفگینگ اگلے ماہ ہونے والی یورپین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین